راضی با رضائے رب

Salman Ehsan
4 min readApr 25, 2020

--

This is urdu transacript of lecture by Dr. Israr Ahmed on “being happy in the Happiness of Allah Subhan wa Taela.
https://www.youtube.com/watch?v=0013ZVFJGwk

رب کی رضا پی راضی رہنا, جو کچھ ہوا یا ہو گا، وہ اذن رب کے بغیر نہ ہوا ہے نہ ہو سکتا ہے، یہ تو ایمان کا مرکزی تقاضا ہے- یہاں ایک پتا تک نہیں ہلتا جب تک کے الله کی اجازت نہ ہو- تو جو کچھ ہوا، الله کی اجازت سے ہوا، خوا اس کے درمیان میں کتنے ہی عوامل آ گئے ہوں- کسی نے اٹھا کے آپ کو پتھر مارا، لیکن یہ پتھر آپکو نہی لگ سکتا تھا اگر الله نہ چاہتا- پتھر مارنے والے کا عمل اپنی جگہ ہے، لیکن آپکو پتھر کا لگ جانا بغیر اذن رب نہیں ہے- لہذا اسکو سمجھئے یہ الله کی طرف سے آیا-

ایک درویش کہتا چلا جا رہا تھا کے جو رب کرے سو ہو، جو رب کرے سو ہو- کسی سننے والے نے ایک پتھر اٹھا کے دے مارا- اس پر درویش نے پلٹ کر دیکھا، تو پتھر پھنکنے والے نے کہا مجھہے کیا دیکھتے ہو، جو رب کرے سو ہو، تو اس درویش نے جواب دیا، مجے پتھر تو رب کے مارے ہی لگا ہے، میں دیکھ یہ رہا تھا بیچ میں منہ کس کا کالا ہو گیا- کس نے اپنے لئے الله کا عذاب کما لیا، ورنہ مجے جو پتھر لگا ہے اس میں ازن رب شامل ہے-

جب ہر شے اذن رب سے ہو رہی ہے اور بندا مومن کا اپنے رب سے تعلق مخلصانہ ہے، اس میں ریاکاری نہیں ہے، اس میں منافقت نہیں ہے، اس میں دھوکہ نہیں ہے، اس میں فریب نہیں ہے، یینی مخلص ہے، تو الله کا تعلق بھی بندے سے خالص ہوتا ہے- الله تعالیٰ کا قول ہے کہ میرا بندا میرے بارے میں جو کچھ گمان کرتا ہے، میں وہی سلوک اسکے ساتھ کرتا ہوں- الله تعالیٰ بھی مخلص ہے-

الله تعالیٰ کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا، تو جو کچھ ہوا ہے، اس میں میرے لئے خیر ہے- چاہے فوری طور پر مجھے ناگوار گزرا ہے، مجے اس سے تکلیف ہوئی ہے، میرے لئے یہ شے نا پسندیدہ ہے، لیکن رہ منزل میں اس میں میرے لئے خیر ہے- الله تیرے ہاتھ میں خیر ہی خیر ہے، تو ہر چیز پر قادر ہے-

جو ہو گا، وہ بھی اذن رب کے بغیر نہیں ہو گا، یہی تصور اسکے بارے میں ہونا ضروری ہے- اسکے بارے میں قرآن پاک بار بار کہتا ہے، بار بار کہتا ہے، بار بار کہتا ہے، کے انکو نہ خوف ہو گا نہ وہ غمغین ہوں گے- عام طور پر اسکے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کے وہ آخرت میں ایسا ہوگا، آخرت میں تو ہوگا لیکن یہ دنیا میں بھی ہوتا ہے- خوف کس بات کا بھی، ہوگا وہی جو میرا رب چاہے گا- وہ میرا دوست ہے- میں اسکا ولی، وہ میرا ولی- جو الله کے ولی ہوتے ہیں ان کے اندر نہ خوف ہوتا ہے نہ خزن (غم) ہوتا ہے- خوف کس بات کا؟ ہوگا وہی جوالله چاہے گا، اور جو کچھ الله چاہے گا اس میں خیر ہو گا, چاہے فوری طور پر مجھے نظر نہ آے-

قرآن کہتا ہے سورہ بقرہ میں، عین ممکن ہے کے تم کسی چیز کو نا پسند کرو، حالانکہ اسی میں تمہارے لئے خیر ہو، اورعین ممکن ہے تم کسی چیز کو پسند کرو، حالانکہ اس میں تمہارے لئے شر ہو- الله جانتا ہے، تم نہیں جانتے- تم افعال و اعمال و اخوال و واقعیات کے ظاہر کو دیکھتے اس سے متاثر ہو جاتے ہو، اس کے پردے میں کیا مشیت ایزدی ہے، کیا ارادہ خدا وندی ہے، اس کی پشت پر کیا چیز ہے جو الله تعالیٰ کو مطلوب ہے، وہ ہمیں نظر نہیں آتی- ہم کم نظر ہیں، ہماری نگاہ بس ایک خاص دوری ہی دیکھ سکتی ہے، اس سے آگے نہیں جاتی- لہذا افعال و اعمال و اخوال و واقعیات کے ظاہر پر ہماری نگاہ ہے، باطن پر تو ہے ہی نہیں- لہذا ہم اس سے متاثر ہوتے ہیں-

تو درحقیقت ایمان کا حاصل، أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ہے- الله کے دوستوں پر نہ کوئی خزن ہے، نہ خوف ہے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا-

اسی طریقے سے قرآن مجید میں، بلند ترین مقام جو کسی انسان کا ہو سکتا ہے، اسکی تعبیر کے لئے الفاظ استمال کرتا ہے

رضی اللہ عنھم ورضوعنہ‎

الله ان سے راضی ہو گیا وہ الله سے راضی ہو گئے

یہ باہمی رضامندی ہے، دو طرفہ- الله سے تعلق دو طرفہ ہوتا ہے- تم الله سے محبت کرو گے، الله تم سے محبت کرے گا، تم الله سے مخلص ہو گے، الله تعالیٰ واقعی تمکو اپنا مخلص بندا بنا لے گا- تم الله کی طرف چل کر او گے، الله تمہاری طرف دوڑ کے آے گا- تم بالش بڑھاؤ گے، الله ہاتھ بڑھاہے گا- تم الله کو محفل میں یاد کرو گے، الله اس سے کہیں اچھی محفل میں تمہارا تذکرہ کرے گا، ملایکا و مقربین کی محفل میں- تم الله کو اپنے دل میں یاد کرو گے، الله اپنے جی میں تمکو یاد کرے گا- یہ دو طرفہ معاملہ ہے- تم الله کی مدد کرو گے، الله تمہاری مدد کرے گا- الله کی مدد سے کیا مراد ہے، اسکے دین کی مدد، اسکی نصرت, الله تمہاری مادہ کرے گا-

(I beg Allah for forgivness if there has been a mistake, and may Allah guide us all and Forgive us all, and be “Razi” with us all”. Aamin)

Sign up to discover human stories that deepen your understanding of the world.

Free

Distraction-free reading. No ads.

Organize your knowledge with lists and highlights.

Tell your story. Find your audience.

Membership

Read member-only stories

Support writers you read most

Earn money for your writing

Listen to audio narrations

Read offline with the Medium app

--

--

Salman Ehsan
Salman Ehsan

Written by Salman Ehsan

A follower of the straight-path, a student of life and a change maker, within.

No responses yet

Write a response