What is Khudi خودی کیا ہے

خودی اپنے ہونے کے با معنی احساس کا نام ہے, اپنے اندر موجود خزاؤں کا ادراک، شعور نصب العین، ادراک مقام انسان اور الله سے اپنے تعلق کی پہچان ہے-
(سلمان آصف صدیقی)
تشریح و تفصیل
میں اہم ہوں اور الله کے میرے زندہ کرنے اور انتحاب کے مقصد سے واقف ہوں- میں دنیا پہ الله کی مزین ترین محلوق ہوں، میں اپنے وجود اور عطائی خزانوں کو اپنے مقصد حیات کے لئے خرچ کرتا ہوں اور دونوں کو تمام کرنے کا شوق بخشا گیا ہوں. الحمدللہ.
جب میرے الله نے چاہا، جیسا میرے الله نے چاہا، جتنا میرے الله نے چاہا
میں پر رقص اور پر شکر ہوں کہ الله نے مجھے زندہ کیا، میں پر رقص اور پر شکر ہوں کہ الله نے اپنی محلوقات میں سے مجھے چنا، میں پر رقص اور پر شکر ہوں کے کائنات کے طاقتور ترین، بزرگ ترین اوراعلی ترین کا سفیر ہوں، میں پر رقص اور پر شکر ہوں کہ میرا الله مجھ سے رابطے میں ہے، میں پر رقص اور پر شکر ہوں کہ الله نے مجھے اپنے خزانوں سے سجا سجا کے بھیجا ہے اور میں پر رقص اور پر شکر ہوں کہ الله کے محبوب نبی محترم ﷺ کی امّت میں ہوں، اور میں پر رقص اور پر شکر ہوں کہ الله کی پسند کردہ زیمداری پہ ہوں- الحمدللہ
میں اہم ہوں، اور الله کا ہر بندا میرے جتنا اہم ہے، میں اہم ہوں اور الله کی تعام محلوقات اور تحلیقت اہم ہیں، میں اہم ہوں اور میرا مقصد حیات اہم ہے، میں اہم ہوں اور دل، زبان اور ہاتھ سے اپنے اوپر کیے گئے اور جاری احسانات کا شکرادا کرتا ہوں- میں جانتا ہوں کے الله مجھے میری سفیری زیمداریوں سے واپس بلاے گا اور میری کارکردگی کے بارے میں پوچھے گا- الله ہی مجے کامیاب کر سکتا ہے، اور میں اپنے رحمان رحیم رب سے اسکی رحمت، معافی اور منظوری کا دعا گو ہوں-
میں الله کا غلام ہوں اور صرف الله ہی کا غلام ہوں، اور ہر غیر کی غلامی سے آزاد ہوں، مجے الله کی خوشی درکار ہے اور صرف الله ہی کی خوشی درکار ہے اور ہر غیر کو خوش کرنے کی قید سے آزاد ہوں- مجے الله کا خوف ہے، اور صرف الله ہی کا خوف ہے، اور میں ہر غیر کے خوف سے آزاد ہوں- میں سے معزز رب کا بندا ہوں اور صرف الله کے حضورعزت کا دعا گو ہوں، اور ہر غیر کے سامنے عزت کی تلاش سے آزاد ہوں، میرا مستقبل الله کے سپرد ہے اور صرف الله ہی کے سپرد ہے، اور ہرغیر اس سے عاجز ہے، کوئی معیار، کوئی اصول اور کوئی راہ جو حضرت محمّد مصطفیٰ ﷺ کی نہیں، وہ میری نہیں، اور میں تمام غیر معیاروں، غیر راستوں اور غیر اصولوں سے علان برات کرتا ہوں- الحمدللہ
میرا جسمانی اور روحانی وجود الله کا ہے، الله کی مرضی سے ہے، الله کی مرضی کے لئے ہے اور الله کی مرضی تک ہے- الله میرے لئے بہترین دنیا اور بہترین آخرت قبول و منظور فرماے، میرا مددگار ہو اور مجے میری زمیداریوں سے با احسن سرخرو فرماے، آمین